• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1308 پوائنٹس کم ہو کر 150398 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 12690 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 157347 رہی جبکہ کم ترین سطح 144656 رہی۔

حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 2.45 ارب شیئرز کے سودے 140 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 160 ارب روپے کم ہو کر 16725 ارب روپے ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید