• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن ابراہیم عزیزی نے بڑا دعویٰ کر دیا

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی—فائل فوٹو
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی—فائل فوٹو

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 امریکی فائٹرز جیٹس اور ہیلی کاپٹرز مار گرائے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے آج حقیقی سیاہ دن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حقیقت کا سامنا کرنے کا وقت ہے، امریکا کے لیے خطے سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے امریکا کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرایا ہے۔

امریکا کے ایک تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید