امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے تک ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی تیل کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران ایران ناکہ بندی طویل ہونے کی صورت میں عالمی آئل مارکیٹ پر مشاورت ہوئی، ٹرمپ نے تیل قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجاویز قبول کرنے کے حق میں نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق تہران نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، جبکہ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بعد کی بات چیت کے لیے چھوڑ دیے جائیں گے۔