امریکا کا ایران کے خلاف پہلی بار ہائپرسونک میزائل تعینات کرنے پر غور، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹ کام نے ڈارک ایگل میزائل مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
تاہم اب تک اس درخواست سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اقدام کا مقصد ایران کے اندر گہرائی میں موجود میزائل لانچرز کو نشانہ بنانا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
ڈارک ایگل میزائل کی ممکنہ رینج 1 ہزار 725 میل سے زائد ہے جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز پر واز کر سکتا ہے۔