• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر وینزویلا کی گرفتاری پر جوا کھیل کر 4 لاکھ ڈالرز جیتنے والے امریکی فوجی کا الزامات تسلیم کرنے سے انکار

نکولس مادورو : فوٹو امریکی میڈیا
نکولس مادورو : فوٹو امریکی میڈیا 

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کی خبر پر جوا کھیل کر 4 لاکھ ڈالرز جیتنے والے امریکی فوجی نے من ہیٹن کی عدالت میں الزامات قبول کرنے سے انکار کردیا۔

 38 سالہ گینون وین ڈائیک اس امریکی مشن کا حصہ تھا جس نے مادورو کو گرفتار کیا تھا۔ ڈائیک پر ان سائیڈر ٹریڈنگ کا الزام ہے۔ کیوں کہ وہ خود وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کا حصہ تھا۔ 

اس لیے اس نے 33 ہزار ڈالرز کا جوا اس شرط پر کھیلا کہ مادورو کا اقتدار ختم ہوگا اور امریکا وینزویلا کی مارکیٹ میں انٹر ہوگا۔ بظاہر ان دونوں باتوں کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔ اسی لیے بدلے میں ڈائیک کو جیت کی بڑی رقم ملی۔ 

وکیل صفائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈائیک قومی ہیرو ہے، اس نے جو کچھ کیا وہ جرم نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری 2026 کو وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے گرفتار کیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور انہیں جنگی بحری جہاز (USS Iwo Jima) پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مادورو کے خلاف آپریشن میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کچھ امریکی زخمی ہوئے، وینزویلا کے صدر کے خلاف آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل سے کی تھی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پکڑنے کی ویڈیو ٹی وی شو کی طرح لائیو دیکھی، مادورو کو پکڑنے کی ویڈیو فوجی جنرلز کے ساتھ فلوریڈا میں دیکھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید