• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی لفاظی امریکا کی شکست اور رسوائی کو نہیں مٹا سکتی، ایرانی فوجی ترجمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیراخلاقی دھمکی آمیز بیان پر جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ لفاظی اور پروپیگنڈا امریکا کو ایران سے ملنے والی شکست کی رسوائی مٹا نہیں سکتا، ٹرمپ اس وقت مصیبت میں گھرے ہوئے ہیں۔

ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ مصیبت میں گھرے امریکی صدر اور ہاری ہوئی امریکی فوج کی بے عزتی محض باتوں، میڈیا کی جنگ اور دماغی ہتھکنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید