• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کا ایک عمل، جس نے ایکتا کپور کو حیران کردیا

تصویر، بھارتی میڈیا
تصویر، بھارتی میڈیا

بھارتی اداکار اکشے کمار کے ایک عمل نے فلمساز ایکتا کپور کو حیران کردیا، انہیں کہنا پڑا ایسا 31 سال میں کسی نے نہیں کیا۔

58 سالہ اکشے کمار سے متعلق 50 سالہ ایکتا کپور نے اپنی فلم بھوت بنگلہ کے ٹریلر کی لانچ کے موقع پر میڈیا کو دلچسپ واقعہ سنایا۔

بھارتی خاتون فلمساز نے بتایا کہ ایک فلم ناکام ہوئی تو اکشے کمار نے مجھے خود فون کیا اور فلم کے وصول کردہ اپنے معاوضے کا چیک مجھے واپس کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اکشے کمار کی طرف سے فلم کی فیس واپسی پر حیران ہوگئی، میرے 31 سالہ کیرئیر میں کسی اداکار نے ایسا قدم نہیں اٹھایا، مجھے اس واقعے نے بے حد متاثر کیا۔

ایکتا کپور نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ اداکار نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ کو فلم کے ذریعے نقصان ہوا ہے، میں اس بات پر بالکل حیران تھی، ایسا کوئی بھی نہیں کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے چیک لینے سے انکار کیا اور اس کے بدلے اکشے کمار کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، جو اب بھوت بنگلہ کی صورت میں پوری ہو رہی ہے۔

بھوت بنگلہ فلم کی ہدایت کاری پریا درش دیں گے جبکہ اکشے کمار مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، یہ پروجیکٹ کے ذریعے دونوں کی ایک بار پھر پارٹنرشپ کا آغاز ہوا ہے۔

نئی فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ پریش راول، راج پال یادیو، تبو اور وامقہ گبی بھی شامل ہیں، فلم اگلے ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید