بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اکشے کمار کی مقبول فرنچائز ’او مائی گاڈ‘ یعنی او ایم جی کی تیسرے حصے کی تیاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تیسرے حصے میں معروف اداکارہ رانی مکھرجی بھی شامل ہیں، جن کی موجودگی سے کہانی میں مزید وزن، گہرائی اور تازگی پیدا ہوگئی۔
فلم کی ہدایت کاری ایک بار پھر امیت رائے کر رہے ہیں، جنہوں نے کہانی کو پچھلے 2 حصے سے مزید بڑا اور پراثر بنانے پر کام کیا ہے۔
او ایم جی کے پہلے دو حصوں میں کورٹ روم کہانی کے ذریعے سماجی پیغام اور تفریح کے امتزاج کےلیے مشہور ہے، جس میں اکشے کمار نے بھگوان کا کردار ادا کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق او مائی گاڈ اکشے کمار کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فرنچائز ہے، فلم کی پری پروڈکشن 2026ء کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے۔