کراچی میں بچوں میں خسرہ، چکن پاکس اور ممپس کے کیسز بڑھنے لگے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں روز 3 سے 4 بچے ان ہی علامات کے ساتھ لائے جا رہے ہیں۔
اسپتال حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ خسرہ، چکن پاکس اور ممپس کی علامات میں بخار، جسم درد اور جلد پر دانے شامل ہیں۔
دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتے موسم میں وائرل انفیکشنز کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ بچوں کو خصوصاً خسرہ اور چکن پاکس کی ویکسین بر وقت لگوائیں۔