• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ

پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، محکمۂ صحت پنجاب نے 15 نومبر سے صوبے بھر میں انسدادِ خسرہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

انچارج حفاظتی ٹیکہ جات مختار احمد نے لاہور میں ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ 8 ماہ کے دوران 13 اضلاع کی 63 یونین کونسلوں میں خسرہ کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 12 بچوں کی اموات بھی ہوئیں۔

راولپنڈی میں 86 اور لاہور میں 49 بچےخسرہ سے متاثر ہوئے، 15 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ خسرہ مہم کے دوران خسرہ اور روبیلا دونوں کے انجکشن اکٹھے لگائے جائیں گے۔

مہم کے دوران 9 سے 15 سال تک کی عمرکے بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگیں گے۔

مختار احمد نے یہ بیھ بتایا کہ 2018ء میں پنجاب میں 11 ہزار بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے تھے۔

تازہ ترین