• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی کمیشن نے سانحۂ گل پلازا کی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کر دی

گل پلازا—فائل فوٹو
گل پلازا—فائل فوٹو

عدالتی کمیشن نے سانحۂ گل پلازا کی تحقیقاتی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کر دی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں گل پلازا سانحےکے ذمےداروں، ریسکیو آپریشن میں غفلت، اداروں کے اختیارات کا ذکر ہے۔

عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ 4 والیم بھی شامل ہیں۔

کمیشن کی دستاویزات اور بیانات بھی حکومت کو ارسال کیے گئے ہیں۔

کراچی میں سیکریٹری محکمۂ قانون نے عدالتی کمیشن کی رپورٹ وصول کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازا تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سندھ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید