امریکا اور ایران میں دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 14 ہزار 138 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ بازار میں ایک ارب 24 کروڑ شیئرز کے سودے 54 ارب روپے میں طے ہوئے۔
بعدازاں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 63 ہزار 647 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار 924 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 673 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔