پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 224 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 61 ہزار 993 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 382 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ کم ہوکر 279 روپے 4 پیسے ہو گیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔