ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ یہ دھوکا دہی اور ممکنہ معاہدوں سے وابستگی کی کمی کی خطرناک علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنادیں گے، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
ترک صدر اردوان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کو پائیدار امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔