• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کا خیر مقدم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام نے خیر مقدم کرتے ہوئے قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عوام نے کہا کہ کھانے پینے سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل 135 اور پیٹرول پر 12 روپے سستا کردیا۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 135 روپے کی کمی کے بعد ڈیزل 520 کے بجائے 385 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 12 روپے کی کمی کے بعد 378 روپے سے کم ہوکر 366 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید