• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی بابا گروپ، سمیڈا میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

چین میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سمیڈا) پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف چینی ای کامرس پلیٹ فارم کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، ایگزیکٹیو چیئرمین جوسائی نے اُن کا استقبال کیا اور اپنے بزنس سے متعلق بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی، اُن کی موجودگی میں ہی علی بابا گروپ اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ ایم او یو سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو عالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی بابا گروپ کے ساتھ اشتراک سے نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ہارون اختر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق حکومت ایس ایم ای سیکٹر کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروباروں کو ای کامرس کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ سے جوڑنا حکومت کی ترجیح ہے، علی بابا گروپ کے ساتھ اشتراک سے نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حکومت پاکستان کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

قومی خبریں سے مزید