• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کا حیدرآباد کنگز مین کو 189 رنز کا ہدف

تصویر، پی سی بی
تصویر، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے حیدر آباد کنگز مین کو 189 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، سعد بیگ 53 رنز کے ساتھ ریٹائرڈ ہارڈ ہوگئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں معین علی نے برق رفتار 44، اعظم خان 26، محمد وسیم 25 اور سلمان علی آغا 24 رنز کے ساتھ نمایاں اننگز کھیلی۔

حیدرآباد کے حنین شاہ نے 3 اور محمد علی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی خبریں سے مزید