انگلش پریمیئر لیگ کی فاتح آرسنل کے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر ظفر کا تعلق پاکستان سے ہے۔
برٹش پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال گوجرہ میں پیدا ہوئے، فیملی کا تعلق ساہیوال سے ہے۔
ڈاکٹر ظفر اقبال نے 2024 میں انگلش فٹبال کلب آرسنل کو جوائن کیا تھا، اس سے قبل وہ کرسٹل پیلس اور لیور پول کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
پاکستان کے متعدد کرکٹرز بھی اپنے فٹنس مسائل کیلئے ڈاکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کرتے ہیں۔