پشاور زلمی کے بیٹر کوشل مینڈس نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر میدان میں ہوتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 48 گیندوں پر 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے کوشل مینڈس نے میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ پاور پلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل رہا ہوں، ایک اینڈ سے بابر اعظم مجھے سپورٹ کر رہے تھے۔
کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، یہاں کی وکٹ بہت اچھی اور بیٹرز کو سپورٹ کرتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میدان میں ہوتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے ہیں۔
کوشل مینڈس اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت 241 رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں، انہوں نے لگاتار دو میچز میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔