• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے: ڈیون کونوے

ڈیون کونوے—فائل فوٹو
ڈیون کونوے—فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل نیوزی لینڈ کے بیٹر نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اسلام آباد یونائیٹڈ میں بہترین ساتھی ملے ہیں۔

ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ مارک چیپمین، ڈیرل مچل اور کوچ لیوک رونکی سے پی ایس ایل میں کھیلنے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کراچی، اسلام آباد اور لاہور آ چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت شاندار وقت گزرا، کھانے اور لوگ بہترین ہیں، یہاں کے ہوٹل بھی شاندار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ دورۂ پاکستان میں کراچی ٹیسٹ میچ کی بہت اچھی یادیں ہیں۔

ڈیون کونوے نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید