• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے آشا بھوسلے کی بجائے لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کرنے پر اتھیا شیٹی پر تنقید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی و اداکارہ اتھیا شیٹی لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی وفات پر تعزیت کے دوران ایک غلطی کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئیں۔

اتھیا شیٹی نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے غلطی سے اپنی انسٹا اسٹوری پر آشا بھوسلے کی بجائے لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کر دی تھی اور جلد ہی اُنہیں اپنی غلطی کا احساس بھی ہو گیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے اپنی وہ انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کر کے نئی انسٹا اسٹوری میں آشا بھوسلے کی تصویر شیئر کر دی تھی۔

 
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

جب تک اداکارہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اُنہوں نے انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کی تب تک ان کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے تھے۔

اتھیا شیٹی کی انسٹا اسٹوری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس پر صارفین  کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید