ترک وزیرِ خارجہ حاکان فیدان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنا پیچیدہ معاملہ ہے۔
حاکان فیدان نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو سفارت کاری کے ذریعے کھولنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران دونوں جنگ بندی سے متعلق سنجیدہ ہیں اور اس کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔
ترک وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جوہری افزودگی کا مسئلہ سب یا کچھ نہیں کی صورت اختیار کر گیا تو مسائل ہو سکتے ہیں۔