امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین بوئنگ کے مزید 250 طیارے خرید سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے شدہ ممکنہ معاہدے میں مزید توسیع ہو سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چین کو بوئنگ کے ابتدائی 250 طیارے فروخت کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے چین کو بوئنگ کے 250 طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ کیا اور امید ہے کہ چین مزید 250 طیارے بھی خریدنے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ چین بوئنگ کے 200 طیارے خریدنے کے علاوہ جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجن بھی خریدنے پر رضامند ہو گیا ہے۔