• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونا لیزا کا بولڈ امیج پر افسوس، ماضی کے فیصلوں پر پچھتاوا

پاکستانی اداکارہ مونا لیزا المعروف سارہ لورین—فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ مونا لیزا المعروف سارہ لورین—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مونا لیزا المعروف سارہ لورین نے اپنے بولڈ امیج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں کیے گئے کچھ فیصلے میرے لیے پچھتاوے کا باعث بن گئے۔

اداکارہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر اور شوبز انڈسٹری سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

مونا لیزا کا کہنا ہے کہ ناظرین مجھے ایک بولڈ شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں، حالانکہ حقیقی زندگی میں ایسی نہیں ہوں۔

 انہوں نے بتایا کہ بھارت میں کام کے دوران میں نے کچھ ایسے پروجیکٹس کیے اور نامناسب شوٹس کروائے جن سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

اداکارہ کے مطابق انہی وجوہات کی بنا پر لوگوں نے میرے بارے میں ایک ایسا تاثر قائم کر لیا جو میری اصل شخصیت سے مختلف ہے اور میں اب ان فیصلوں پر پچھتاوا محسوس کرتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید