لیجنڈری گلوکارہ آشابھوسلے کو ممبئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کہہ دیا گیا۔
بھارتی گلوکارہ کی آخری رسومات پیر کے روز شیواجی پارک کے شمشان گھاٹ میں اداکی گئیں، رسومات اُن کے صاحبزادے آنند بھوسلے نے انجام دیں۔
آشا بھوسلے کے تابوت کے ساتھ قومی پرچم لپٹا ہوا تھا اور انہیں ممبئی پولیس نے گن سلوٹ پیش کیا، اس موقع پر اہل خانہ، مداح، فلمی اور سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔
مداحوں نے راستے میں اپنی لیجنڈ گلوکارہ کےلیے پھول نچھاور کیے، اُن کی موت پر بھارت بھر سے تعزیتی پیغامات سامنے آئے ہیں، جن میں انہیں عظیم فنکارہ کے ساتھ مہربان انسان قرار دیا گیا ہے۔
آشا بھوسلے 92 برس کی عمر جہان فانی سے کوچ کرگئیں، گلوکاروں نے موسیقی کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اُن کی آخری رسومات میں عامر خان، وکی کوشل، وویک اوبرائے، پدمنی کولہاپوری، جیکی شروف، گلوکارہ شیریا گھوشال، گلوکار شان، مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، رشمی ٹھاکرے، آدیتہ ٹھاکرے و دیگر شریک تھے۔