• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو نگم نے کتنی بڑی زمین کتنے کروڑ میں فروخت کی؟

بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے ممبئی کے قریب کرجت میں واقع 1 اعشاریہ 9 ہیکٹر یعنی ساڑھے 4 ایکڑ سے زائد زمین 1 کروڑ 95 لاکھ میں فروخت کردی۔

گلوکار نے یہ زمین 4 الگ الگ معاہدوں کے ذریعے مختلف خریداروں کو فروخت کی، جس کی رجسٹری کا عمل 7 اپریل 2026ء کو انجام پایا۔

اس رجسٹری کے عمل پر مجموعی طور پر 11 لاکھ 70 ہزار کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔

ضلع رائے گڑھ میں واقع کرجت اس وقت ایک منصوبے کے تحت تیزی سے ترقی کر رہا ہے، یہ علاقہ سکینڈ ہومز کےعنوان سے ابھرتا ہوا مقام بن چکا ہے۔

سونو نگم نے جس علاقے میں اپنی زمین فروخت کی ہے، وہ نیو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بڑے شہر کے پھیلاؤ کا حصہ ہے، ریاستی حکومت اسے معاشی مرکز بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارتی گلوکار 2025ء میں اپنی رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کے باعث خبروں میں رہے ہیں، انہوں نے ممبئی کے سانتا کروز ایسٹ میں ایک کمرشل پراپرٹی 5 سال کے لیے لیز پر دی تھی، جس کا مجموعی کرایہ 12 اعشاریہ 61 کروڑ سے زائد تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید