پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی ٹیم کےلیے سب کھلاڑیوں کیلئے دروازے کھول دیے اور ملک میں اوپن ٹرائلز کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
اس سلسلے میں کراچی میں ہونے والے ٹرائلز میں 59 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹرائلز لاہور اور پشاور میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔
پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم میں شمولیت کے خواہشمند کھلاڑیوں کےلیے پورے ملک میں اوپن ٹرائلز کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سب سے پہلے ٹرائلز کراچی میں ہوئے، جہاں عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں 59 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
چیف سلیکٹر سمیع اللّٰہ اور دیگر سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ہیڈ کوچ منظور سینئر، مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین حسن سردار اور اصلاح الدین بھی موجود تھے۔
ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچز کرائے گئے، اوپن ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں 15 اور 16 اپریل کو ہوگا۔