• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلین ملک نے کینسر کے علاج کے دوران وِگ پہننے سے انکار کیوں کیا؟

اداکارہ انجلین ملک — فائل فوٹو
اداکارہ انجلین ملک — فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انجلین ملک نے کینسر کے علاج کے دوران وِگ پہننے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی۔

انجلین ملک نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے اور اس کے علاج کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ کینسر کے علاج کی وجہ سے جب میرے بال گرنے لگے تو میں بہت محتاط رہی اور لوگوں نے مجھے وگ پہننے کو کہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کئی وگز لگا کر دیکھیں لیکن مجھے وگ پہننا اچھا نہیں لگا اور پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں وگ نہیں پہنوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے وِگ نہ پہننے کا فیصلہ اس لمحے کیا جب مجھے یہ احساس ہوا کہ مجھے بالوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر میرے بال نہیں بھی ہیں یا بالوں میں خوبصورتی نہیں ہے۔

انجلین ملک نے کہا کہ خوبصورتی بالوں میں نہیں ہوتی، اگرچہ جب میرے بال گرنے لگے تھے تو میں نے کافی ساری وِگز جمع کر لی تھیں، لیکن مجھے وِگ پہننا اچھا نہیں لگا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے بغیر بالوں کے دنیا کی سیر کی، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ خوبصورتی بالوں میں ہوتی ہے۔ 

انجلین ملک نے یہ بھی کہا کہ میرے نزدیک خوبصورتی ظاہری شکل و صورت سے بالاتر ہے، یہ انسان کے اندر ہوتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید