غزہ سے تعلق رکھنے والے ننھے بہن بھائی میرا اور احد کی چائے سے متعلق خوب صورت دھن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معصوم فلسطینی بہن بھائی کی کِلکاریوں نے سماں باندھ دیا۔
مشکل حالات میں بھی ننھے بچوں کی گائیکی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
میرا اور احد اُن 10 لاکھ سے زائد بچوں میں شامل ہیں جو غزہ میں پچھلے 2 سال سے جاری جنگی صورتِ حال کے اثرات کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 8 فلسطینی شہید اور 29 افراد زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔