پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 52 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 7 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہیں، 10 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر میں1 ارب 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی 1 ارب 42 کروڑ 61 لاکھ ڈالر غیر ملکی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، پاکستان نے 1 ارب 42 کروڑ 61 لاکھ ڈالر سے یورو بانڈ کی ادائیگی کی تھی۔