پاکستانی انفلوئنسر اور وکیل نائلہ راجہ ایک بار پھر سوشل میڈیا تنقید کی زد میں آ گئیں، ان کی ایک حالیہ گیٹ ریڈی ود می ویڈیو کو صارفین نے مبینہ طور پر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق پر طنزیہ وار قرار دیا ہے۔
نائلہ راجہ کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ہیں، وہ اپنی ازدواجی زندگی اور ذاتی مواد کو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں، انہوں نے پہلے بھی واضح کیا ہے کہ میں اپنے رشتے میں خوش ہوں اور اپنے شوہر کی سابق اہلیہ سے متعلق معاملات میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
تازہ ویڈیو میں جب وہ میک اپ کر رہی تھیں اور ایک پرانا گانا سن رہی تھیں، تو انہوں نے اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات قریبی لوگ انسان کی قدر نہیں سمجھتے جبکہ دور موجود مداح بہتر طور پر انسان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس بیان کو ثانیہ اشفاق پر مبینہ طنز قرار دے دیا اور اس پر سخت ردِعمل دیا ہے۔
کئی صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ غیر مناسب ہے، جبکہ بعض نے انہیں خاندانی تنازع کو بڑھانے کا ذمے دار قرار دیا۔