پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز خوارج کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہیں، مؤثر کارروائیوں میں مزید 3 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔