فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کا پہلا سیمی فائنل منگل 14جولائی کو فرانس اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں سابق عالمی چیمپئن رہ چکی ہیں، سیمی فائنل میں فرانس کی کامیابی کے امکانات کو بہت زیادہ روشن قرار دیا جارہا ہے۔
فرانس اور اسپین دونوں ہی اب تک فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناقابل شکست رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں فرانسیسی کپتان کلیان ایمباپے کو بڑا فرق قرار دیا جارہا ہے۔ انہیں گول کرنے سے روکنا اسپین کے دفاع کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ میں فرانس اور اسپین کا سامنا ایک بار ہوا جس میں فرانس نے فتح حاصل کی۔ ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دونوں ٹیموں کیلئے مارو یا مرجائو کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
فرانسیسی ٹیم نے ایونٹ میںمسلسل فتوحات حاصل کی ہیں۔ گروپ اسٹیج آئی میں شامل فرانس نے پہلے میچ میں سینیگال کو (1-3)، عراق (0-3) اور ناروے (1-4) کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
راؤنڈ آف 32 میں فرانس نے سویڈن کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے جبکہ راؤنڈ آف 16 میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد فرانس نے پیراگوئے کو 0-1 سے ہرایا۔کوارٹر فائنل فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں اسپین نے بھی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط دفاع کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے صرف ایک گول کھایا ہے جبکہ 11 گول کئے ہیں۔
گروپ اسٹیج میں اسپین کا پہلا میچ کیپ ورڈےکے ساتھ 0-0 ڈرا رہا۔ سعودی عرب کو 0-4 اور یوروگوئے کو 0-1 سے شکست دیکر راؤنڈ آف 32 جگہ بنائی جہاں اسپین نے آسٹریا کو یکطرفہ مہم میں 0-3 سے ، راؤنڈ آف 16 اسپین نے روایتی حریف پرتگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دی۔
کوارٹر فائنل میں اسپین نے بیلجیئم کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے ہرا کر ٹاپ 4 میں جگہ بنائی۔
فرانس اور اسپین کا اس سے قبل ورلڈ کپ میں واحد میچ 27 جون 2006 کو جرمنی میں راؤنڈ آف 16 کے ایک میچ میں ہوا تھاجس میں فرانس نے 1-3 سے فتح حاصل کی تھی۔