• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار



فوٹو: ایکس/ پی ایس ایل
فوٹو: ایکس/ پی ایس ایل 

ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں نسیم شاہ راولپنڈیز کیلئے ابتدائی دو میچز کھیل کر انجرڈ ہوگئے تھے، آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے، وہ صرف 2 اوورز ہی کروا سکے۔جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔

راولپنڈیز کے میڈیا منیجر نے بتایا کہ فیلڈنگ کے دوران نسیم شاہ کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے۔ میڈیکل ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے، مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل الیون میں پہلی بار شرکت کرنے والی راولپنڈیز کو مسلسل 8 میچوں میں شکستوں کے بعد پہلی کامیابی مل گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید