سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں۔
اسلام آباد سے ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کاروں کے اکاؤنٹس کی تصدیق آئی بی اے این اور ’’راست‘‘ کے ذریعے ممکن ہوگی۔
ایس ای سی پی کے مطابق بینک اکاؤنٹ رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے کے وائی سی کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا۔
ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کار صرف تصدیق شدہ بینک اکاؤنٹس یا ای والٹس سے ہی ٹرانزیکشن کرسکیں گے، سرمایہ کاروں کی شناخت کے لیے نادرا کے تعاون سے فیشل ریکگنیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔ مجوزہ ترامیم کا مسودہ عوامی رائے کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔