• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید فلسطینی طالب علم کا آخری پیپر شیئر کرتے ہوئے استاد کا درد بھرا پیغام وائرل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک 15 سالہ طالب علم کو شہید کردیا، اس کے استاد نے دردناک انداز میں بچے کو خراج تحسین پیش کیا۔

 عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کارروائی کے دوران ایک 15 سالہ طالب علم کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، جس کی شناخت یوسف سمیع عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔

طالب علم یوسف نے اپنا انگریزی کا امتحان اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے دیا تھا، جس پر ان کے استاد نے یوسف کا آخری پیپر شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

یوسف کے استاد احمد عطااللّٰہ نے اپنے شاگرد یوسف اشتیہ کے انگریزی امتحانی پرچے پر روایتی نمبر دینے کے بجائے لکھا کہ ’تم اپنی شہادت کے ذریعے اعلیٰ ترین درجات پر فائز ہو گئے ہو۔ اللّٰہ تم پر رحم کرے اور تمہیں جنت میں دائمی سکون عطا فرمائے‘۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج و آبادکاروں نے رام اللّٰہ کے قریب اسکول میں گھس کر طلبہ پر فائرنگ کی تھی، جس سے ایک طالب علم اور استاد شہید ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید