برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان ری سیٹ ڈیل طے پا گئی ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اعلان کے مطابق فریقین نے نوجوانوں کی نقل و حرکت کی اسکیم پر اتفاق کیا ہے۔
لندن سے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق فریقین نے زرعی اور حیاتیاتی صحت کے معاہدے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
فریقین نے کاربن اخراج کے تجارتی نظام کو باہم منسلک کرنے کی حتمی ٹائم لائنز پر بھی اتفاق کیا، معاہدے کی مزید تفصیلات مشترکہ اعلامیے میں شائع کی جائیں گی۔