• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: سوتیلے چچانے فائرنگ کرکے بھتیجی، بھابھی اور نوکرانی کو قتل کردیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سرگودھا میں تھانہ میانی کی حدود میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق سوتیلے چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی، بھابھی اور نوکرانی کو قتل کیا۔

تھانہ میانی پولیس کے مطابق میلووال میں تہرے قتل کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، جہاں ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بھتیجی، بھابھی اور نوکرانی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ 

ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید