کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف نے مختلف کاروائیوں کے دوران2 خواتین سمیت 16ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر مسقط سے آنے والے مسافر کے سامان سے ٹافیوں کے ڈبے میں چھپائی گئی 1کلو کوکین برآمد کر لی گئی۔کر اچی ایئرپورٹ پر سعو دی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے433 گرام وزنی 960 الپرازولم گولیاں برآمد کی گئیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے 2 مرد اور خاتون کے سامان میں موجود کپڑوں میں جذب 13.05 کلو گرام آئس برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔