• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین کیلئے فضائی آپریشن بحال: 50 روز بعد خلیجی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی سے روانہ

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث 50 روز کی معطلی کے بعد بحرین کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خلیجی ایئر لائن کی پرواز جی ایف 751 محدود مسافروں کے ساتھ کراچی سے بحرین کے لیے روانہ ہوئی ہے جو معطلی کے بعد پہلی پرواز ہے۔

ذرائع کے مطابق بحرین ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے اور روزانہ پروازوں کی تعداد 82 سے تجاوز کر گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید