• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا سیز فائر، دبئی فلائٹ آپریشن پہلی بار 50 فیصد تک پہنچ گیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران امریکہ اسرائیل جنگ بندی کے بعد مشرق وسطی میں پروازوں کی مجموعی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن پہلی بار 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری سے قبل دبئی ایئرپورٹ سے یومیہ اوسط 1200 سے زائد پروازیں اپریٹ کی جاتی تھیں۔ گزشتہ 7 دن کے اعداد و شمار کے مطابق دبئی ایئرپورٹ سے یومیہ اوسط 590پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید