ایک ہی خاندان کے 4 بچوں کی اموات کے معاملے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں جامشورو پہنچ گئیں۔
محکمہ صحت کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 ماہ سے 15 سال ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) کے مطابق بچوں کو تیز بخار، قے، بھوک میں کمی اور نگلنے میں دشواری کا سامنا تھا۔
ڈی ایچ او کے مطابق بچوں میں خسرہ کے شواہد نہیں ملے، احتیاطاً 94 بچوں کو خسرہ بچاؤ کی ویکسین کردی گئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم مرض کی تشخیص اور موت کی وجہ جاننے کےلیے تحقیقات کر رہی ہے۔