• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا، ابراہیم رضائی

ایران کی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا۔

تہران سے جاری بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ یا تو شکست تسلیم کرنا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری اور بالادستی کو ماننا ہے۔

ابراہیم رضائی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ میدان جنگ میں واپسی اور دوبارہ ذلت آمیز شکست قبول کرنا بھی ہوسکتا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے سوا آبنائے ہرمز کھولنے کا کوئی راستہ نہیں کیونکہ آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید