• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا جنگ، پاکستان بطور ثالث عالمی برداری سے رابطے میں ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران، امریکا جنگ میں پاکستان بطور ثالث عالمی برادری سے رابطے میں ہے۔

سفرا اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بطور ثالث ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کروائے۔ پاکستان عالمی برادری سے بطور ثالث رابطے میں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ فریقین کے درمیان جلد مسائل حل ہوں۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے سب سے پہلے ایران پر حملے کی مذمت کی، ہم نے خلیجی ملکوں پر بھی حملوں کی مذمت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں سے 47 سال بعد ایران اور امریکا میں براہ راست بات چیت ہوئی، اسلام آباد میں 21 گھنٹے ایران اور امریکا میں میراتھون مذاکرات ہوئے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے مذاکرات ممکن ہوئے، بطور ثالث پاکستان مسئلے کا مستقل حل چاہتا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسٗلہ جلد از جلد حل ہو۔

قومی خبریں سے مزید