پاکستان نے مئی کے لیے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لیں، عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کرا سکیں گی۔
اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ بڈز 7 مئی کو ہی کھول دی جائیں گی۔
مئی کے لیے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے لیے ہو گی۔