شمالی کوریا کے نظرِ ثانی شدہ آئین میں رہنما کم جونگ ان کو سربراہ مملکت نامزد کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نظرِ ثانی شدہ آئین کے تحت شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو ریاستی امور کے کمیشن کے سربراہ کے طور پر جوہری طاقتوں کے استعمال کا اختیار حاصل ہو گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا جنگ روکنے کے لیے جوہری صلاحیت کو بڑھائے گا۔