• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال، کل جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئرچیف یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر رکھیں گے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل بھارت کی جانب سے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگا کر پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملے کرکے معصوم شہریوں کو شہید کردیا تھا۔ 

پاک افواج نے مربوط حکمت عملی اور الیکٹروک وارفیئر کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن پر ایسا جوابی وار کیا جو وہ آج تک نہ سمجھ سکا۔

قومی خبریں سے مزید