• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بیرونی طاقت ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی، ایرانی فٹبال فیڈریشن

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ کوئی بیرونی طاقت ایران کو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی شرکت پر فٹبال فیڈریشن نے ردعمل دیا اور کہا کہ میگا ایونٹ کے باضابطہ آغاز میں تقریباً 1 ماہ باقی ہے۔

فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ ایرانی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کی بھرپور تیاری کر رہی ہے، تربیتی کیمپ ٹیم کی ترکیہ روانگی تک جاری رہے گا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیڈریشن نے کہا کہ ایرانی فٹبال ٹیم اپنی اہلیت سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، کوئی بیرونی طاقت ایران کو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ کپ میں یقینی شرکت کریں گے لیکن میزبان کو ہمارے تحفظات کو مدنظر رکھنا ہوگا، میزبان نے میزبانی کے آداب نہیں سیکھے تو ہم اسے دوسری زبان میں سکھائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید