ایران فٹبال فیڈریشن نے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
صدر ایران فٹ بال فیڈریشن مہدی تاج نے کہا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں تو ہم نہیں جائیں گے، اس لیے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کیے جائیں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں۔
فیفا کو ایران کے میچز امریکا سے باہر منتقل کرنے پر لاجسٹک چیلنج کا سامنا ہوگا، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا کے جانب سے ایران کا مطالبہ تسلیم کئے جانے کا امکان کم ہے۔
دوسری طرف فیفا نے ردعمل دیا کہ ورلڈ کپ کے معاملے پر ایران سمیت تمام رکن ملکوں سے رابطے میں ہیں۔