• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز منگل سے ہوگا: پی سی بی

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز منگل سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 12 مئی سے 21 جون تک ٹورنامنٹ میں 45 تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کو گولڈ اور سلور ٹائرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گولڈ ٹورنامنٹ 14 اور سلور ٹورنامنٹ میں 10 ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور کا آغاز 18 مئی سے ہوگا جبکہ گولڈ کی فائنلسٹ ٹیمیں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس اور پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

پول اے کے میچز ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم ہری پور، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ پول بی کے میچز شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ گریڈ ٹو رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید